مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے حکام نے محکمہ انکم ٹیکس کے ایک انسپکٹر
کو پانچ لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔سی بی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ انسپکٹر پر الزام ہے کہ اس نے نو
دسمبر
2016 کو ارناكلم واقع ایک ہسپتال کا دورہ کیا تھا اور انکم ٹیکس سے منسلک
دستاویزات کی جانچ کی تھی۔انسپکٹر نے معاملہ حق میں کرنے کے لیے 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن بعد میں پانچ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔